اپوزیشن شیر افضل مروت کی بطور چیئرمین پی اے سی نامزدگی واپس لے وگرنہ۔۔؟حکومت نے واضح پیغام بھیج دیا

اپوزیشن شیر افضل مروت کی بطور چیئرمین پی اے سی نامزدگی واپس لے ...
 اپوزیشن شیر افضل مروت کی بطور چیئرمین پی اے سی نامزدگی واپس لے وگرنہ۔۔؟حکومت نے واضح پیغام بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن شیر افضل مروت کی بطور  چیئرمین پی اے سی نامزدگی واپس لے وگرنہ حکومت کیا قدم اٹھائے گی ۔۔؟ اس حوالے سے حکومت نے اپوزیشن کو واضح پیغام بھیج دیا ہے۔

خبر رساں ادارے " آن لائن " کے مطابق شیر افضل مروت کو  بطورچیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کے تحفظات سامنے آگئے ہیں‘ حکومت نے اپوزیشن کو ایک بار پھر شیر افضل مروت کے نام پر نظر ثانی کا پیغام دیا ہے ۔حکومتی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے نہ ماننے پر حکومت نے پی اے سی چیئرمین کے انتخاب کے موقع پر اپنا امیدوار لانے کا عندیہ دیا ہے۔