محنت کشوں، گھریلو ملازمین کے استحصال،تشدد پر زیرو ٹالرنس، آئی جی
لاہور (کر ائم رپو رٹر)عالمی یوم مزدور پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت محنت کش طبقہ کا تحفظ اولین ترجیح ہے محنت کشوں، گھریلو ملازمین کے استحصال اور تشدد پر زیرو ٹالرنس ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر سے چائلڈ لیبر و جبری مشقت کے خاتمہ کے لئے متعلقہ اداروں کو بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی، معاشی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں مزدور طبقہ کے کردار کو سراہتے ہیں۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ریلیوں سمیت تمام پروگرامز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی دوسری جانب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 58 افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے پروموٹ ہونے والے افسران کو انسپکٹر عہدہ کے رینک بھی لگائے۔