ڈیرہ ،مسلح رہزنوں نے دو بھائیوں  کو موٹر سائیکل ، نقدی اورموبائل  فونز سے محروم کردیا 

  ڈیرہ ،مسلح رہزنوں نے دو بھائیوں  کو موٹر سائیکل ، نقدی اورموبائل  فونز سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ چشمہ روڈ نزد پٹھان کوٹ میں 3مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل پر سوار 2بھائیوں کو اسلحہ کی نوک پر روک کر ان سے موٹرسائیکل،90ہزار روپے کی، نقدی ، لاکھوں روپے مالیت کے 2موبائل فون چھین لئے، مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بندکورائی میں 38سالہ شفقت بلوچ ولد عبدالستار بلوچ سکنہ لاڑ نے 392PPCکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور میرا بھائی محمد اشتیاق موٹرسائیکل پر جا رہے تھ کہ پٹھان کوٹ کے قریب ڈیرہ چشمہ روڈ پر تین نامعلوم مسلح ملزمان نے ان کو روک کر ان سے موٹرسائیکل ، 90ہزار روپے نقدی، ایک موبائل آئی فون 14pro Maxاور ایک موبائل ویووہ و دیگر سامان چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔