چارسدہ میں امن وامان کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہے ،شاہ حسین 

    چارسدہ میں امن وامان کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہے ،شاہ حسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(بیورورپورٹ) ضلع میں امن آمان کی صورت حال بہت ہی زیادہ خراب ہے، رہزنی، ڈکیتی، چوری اور قتل و غارت کا بازار گرم ہے۔ لوگ گھروں میں محفوظ نہیں۔ ضلع کے مختلف علاقوں سے بد امنی اور ڈکیتیوں کے اطلاعات آرہے ہیں۔ موبائل فون ار موٹر سائیکل سنیچنگ زرورں پر ہے، آئیس اور دیگر منشیات کے دھندے ایک بار پھر زور و شور سے جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے ضلعی امیر شاہ حسین نے المرکزی اسلامی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تاجر برادری کے قائدین بھی موجود تھے۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیر شاہ حسین نے امن و امان کی موجودہ صورت حال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے مشاورت اور غور و حوض کیلئے تاجر برادری کے نمائندوں کو مدعوں کیا ہے۔ تاکہ ایک مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے آگے بڑھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بد امنی کا مسئلہ کسی محصوص طبقہ کا نہیں بلکہ اس سے تاجر برادری اور طلباءو طالبات ضلع کے 18 لاکھ افراد متاثر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں بد امنی کے خلاف تاجر برادری کے ساتھ ملکر ایک احتجاجی تحریک کا آغاز کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں پولیس کا اہم کردار ہے اگر پولیس چاہے تو امن قائم ہو سکتا ہے۔ یہی ضلع تھا کہ اس سے قبل ڈی پی مسعود بنگش کے دور میں منشیات فروشوں، ڈاکوں اور راہزنوں سے پاک کر دیا گیا تھا۔ لیکن انکے تبادلے کے بعد ایک بار پھر جرائم پیشہ افراد پوری قوت کے ساتھ متحرک ہو گئے جنہوں نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاپولیس اپنے فرائض کریں اور ضلع میں قیام امن کو یقینی بنائے.