منشیات برآمدگی کیس، ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم 

منشیات برآمدگی کیس، ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث 7 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

نے شہر بھر کے مختلف تھانوں میں درج 180 لیٹر دیسی شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان شفقت اور اسمعیل ایک کلو 30 گرام چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم طلال ، 38 لیٹر دیسی شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ارشاد ، 45 لیٹر شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کبیر اور 145 لیٹر شراب برآمد ہونے پر ملزم شہزاد کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔