بزم سعید جامعہ انوارالعلوم کی 43رکنی کابینہ کے عہدہ داران کی حلف برداری 

    بزم سعید جامعہ انوارالعلوم کی 43رکنی کابینہ کے عہدہ داران کی حلف برداری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے مرکزی سینئر نائب شیخ الحدیث وناظم اعلی جامعہ علامہ سید ارشد (بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اہم دینی اداروں کی طرح جامعہ اسلامیہ عربیہ انوارالعلوم ملتان کی عظمت یہ ہے کہ یہاں قرآن وسنت کی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی اخلاقی ورحانی تربیت پر خاص توجہ مرکوز کرکے رجالِ کار تیار کئے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے تعلیمی سال کیلئے بزم سعید جامعہ انوارالعلوم کی 43رکنی کابینہ کے عہدہ داران واراکین کی حلف برداری کے موقع پر جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ کے بڑے اجتماع سے کیا اس سال کیلئے مولانا شعیب احمد شیر کو صدر اور مولانا حافظ محمدشاکر کو ناظم اعلی منتخب کیاگیا اس موقع پر ممتاز سیاسی وسماجی رہنما ملک عاشق علی شجرا ، الاعراف کے رہنما شیخ سعید احمد ، علامہ محمدسعید سعیدی، علامہ حافظ عبدالعزیز سعیدی، مفتی محمدامین، علامہ محمدشریف چشتی، مفتی محمدحسن خان، مفتی محمداکبر سعیدی، مولانا محمداکبر، مولانا عزیز الرحمن سعیدی، مولانا محمدراشدممتاز، مولانا محمداکرم سعیدی، مولانا سید الطاف حسین شاہ، مولانا خدابخش رضا،علامہ قاری اللہ دتہ سعیدی، قاری معشوق علی، قاری محمدحسن غفاری، قاری محمدسلیم اخترسعیدی، مولانا محمداکرام اور دیگر موجود تھے ۔