بیوپاریوں نے وسیع پیمانے پر گندم سٹاک کر لی،کسان کنگال
چوپڑہٹہ،بارہ میل(نامہ نگار) ملک بھر کی طرح تحصیل کبیروالا میں کسانوں نے وسیع پیمانے پر گندم کاشت کی ہوئی تھی جس پر مختلف طریقوں سے خرچہ بھی بہت ہوا تھا لیکن گندم کی کٹائی شروع ہوتے ہی کسانوں کو سرکار کی طرف سے گندم کا ریٹ نہ ہونے کے(بقیہ نمبر22صفحہ7پر )
برابر ملا ہے جس سے بیوپاری حضرات،فلور ملز مالکان مالا مال ہیں اور کسانوں سے اونے پونے میں گندم خرید رہے ہیں،ذرائع کے مطابق متعدد بیوپاریوں نے وسیع پیمانے پر گندم سٹاک کر لی ہے حالات بہتر ہونے پر مہنگے داموں گندم فروخت کریں گے،کسانوں کی نمائندہ تنظیموں نے مختلف فورمز پر احتجاج بھی ریکارڈ کروایا لیکن کوئی عمل درآمد نہ ہوا،کسان کنگال ہو کر رہ گیا ہے اور کاشت کاری سے مایوس بھی ہو گیا ہے،زمین مالکان ٹھیکیداروں کو منہ مانگے میں زمین ٹھیکے پر دیتے تھے اور ٹھیکیداروں کی جیبیں کاٹ رہے تھے اب مجبورا زمین مالکان نے ٹھیکے کم کر دیے ہیں کیونکہ کسانوں کی فصل کے ریٹ نہیں ہیں اور متعدد کاشت کار ٹھیکے پر لی ہوئی زمین چھوڑ کر فرار بھی ہو گئے ہیں،عوامی و سماجی حلقوں اور کسانوں مہر نواز،مہر جہانگیر،رانا خادم،اظہر حسین،محمد اجمل و دیگر نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کسانوں پر رحم کیا جائے اور ان کی اجناس کے ریٹ بہتر کیے جائیں۔