مختلفپولیس مقابلے، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار 

  مختلفپولیس مقابلے، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،چوک پرمٹ(وقائع نگار،نمائندہ پاکستان) مختلف پولیس مقابلوں کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔تفصیل کے مطابق ملتان تھانہ مظفر آباد کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران سرقہ بالجبر /رابری کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب(بقیہ نمبر25صفحہ7پر )

 خطرناک ملزم عرفان جھبیل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی رفعت عباس اور احمد عرف حمزہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے رات ایک بجے کے قریب ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد محمد رمضان گل اپنی ٹیم کے ہمراہ پل مظفرآباد کے قریب گشت پر موجود تھے کہ اسی دوران مظفر آباد پل تین مشکوک افراد موٹر سائیکل پر آتے دکھائی دیے۔ پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ملزمان نے موٹر سائیکل سڑک پر پھینک کر فائرنگ جاری رکھی اور نزدیکی باغ میں داخل ہو گئے۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، جو کافی دیر تک جاری رہی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین چار فائر پولیس کی سرکاری گاڑی کو بھی لگے، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا ملازمان نے سرکاری گاڑی اور درختوں کی اوٹ لیکر جن بچائی جب فائرنگ رکی تو پولیس نے قریب جا کر دیکھا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا، جو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ اس کی شناخت عرفان ولد حاجی محمد قوم جھبیل سکنہ قاسم بیلا بستی لنگڑیال کے نام سے ہوئی، دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس نے فوری طور پر علاقے کی ناکہ بندی کروا دی ہے اور فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو علاج کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے موقع سے موٹر سائیکل نمبری MNO/2564 کو قبضے میں لے کر چیک کیا تو تھانہ کینٹ کے مقدمہ 1042/25 جرم 392 ت پ میں سنچ کی گئی تھی اور ملزم سے پسٹل 30 بور بھی برآمد ہوا جائے وقوعہ کو سیل کر دیا اور تھانہ مظفر آباد میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اسی طرح تھانہ جتوئی کے علاقے شہر سلطان روڈ پر واقع فوجی نالہ کے قریب پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جب پولیس پارٹی نے مذکورہ مقام پر مشتبہ افراد کا تعاقب کیا۔پولیس کے قریب پہنچتے ہی ڈاکو گینگ کے ارکان نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی اپنی حفاظت کے پیش نظر جوابی ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ایس ایچ او تھانہ جتوئی غلام مجتبی خان کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت سلیم کرمانی کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ جرائم کی دنیا کا ایک خطرناک کردار ہے۔ سلیم کرمانی کے خلاف راہزنی، ڈکیتی، نقب زنی اور چوری سمیت 46 سنگین مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے اس کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔زخمی ڈاکو کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔