ڈاکوﺅں نے کمپنی کے عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں کی نقدی لوٹ لی
کچاکھوہ (نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)اڈا چوکاں کے قریب واقع شان برکس کمپنی پر مسلح کار سوار نامعلوم ڈاکوﺅں نے اچانک دھاوا بول دیا۔ ڈاکو اسلحہ کے زور پر (بقیہ نمبر5صفحہ7پر )
کمپنی کے عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چوکی عاقل کے انچارج سب انسپکٹر چوہدری عاطف پولیس نفری کے ہمراہ فورا موقع پر پہنچے۔ پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کیا، شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گا۔