ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر بھارتی سوئمر ارجن پر دو برس کی پابندی

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر بھارتی سوئمر ارجن پر دو برس کی پابندی

نئی دہلی (آئی اےن پی) بھارت نے قومی چیمپئن سوئمر ارجن مرلی دھرن کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر دو برس کی پابندی عائد کر دی۔ ان پر پابندی کی سزا 25 اکتوبر سے شروع ہو چکی ہے جو کہ 25 اکتوبر 2015ءکو اختتام پذیر ہو گی۔ بھارت کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ڈسپلنری پینل نے رواں برس مارچ میں منعقدہ آل انڈیا پولیس ایکواٹکس چیمپئن شپ کے دوران ارجن کے نمونے لئے تھے جن میں غیر ممنوعہ ادویات پائی گئیں جس کے باعث ان پر دو برس کی پابندی لگائی گئی ہے۔ ارجن اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ ارجن نے 15 قومی ٹائٹلز اپنے نام کر رکھے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی