کراچی، مقامی ہاکی کوچ کا نیا ریکارڈ بنانے کا دعوٰی

کراچی، مقامی ہاکی کوچ کا نیا ریکارڈ بنانے کا دعوٰی

کراچی (آئی اےن پی)کراچی سے تعلق رکھنے والے ہاکی کوچ نے پچاس سیکنڈز میں پچاسی گیندوں کو اسکوپ کر کے عالمی ریکارڈ بنانے کا دعوی کیا ہے۔پاکستان ہاکی کے حوالے سے پاکستانی عوام کو ایک عرصے سے اچھی خبر سننے کو نہیں ملی۔ اس بات کے پیش نظر کراچی سے تعلق رکھنے والے ہاکی کوچ شاکر علی نے ورلڈ ریکارڈ بنانے کی ٹھان لی۔ کرایے کی گیندیں حاصل کر کے بھرپور پریکٹس کرنے کے بعد شاکر علی نے میڈیا کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور صرف پچاس سیکنڈز میں پچاسی گیندوں کو اسکوپ کر کے داد سمیٹی۔ شاکر کا دعوی ہے کہ آج تک کسی نے اتنے کم وقت میں پچاسی گیندوں کو اسکوپ نہیں کیا۔ ہاکی فیڈریشن یا حکومت فنڈز فراہم کرے تو وہ گینز بک ا?ف ورلڈ ریکارڈ کے حکام کے سامنے پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ شاکر علی کی جانب سے ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سینئر نائب صدر بیرسٹر شاہد جمیل بھی موجود تھیں۔ نہوں نے شاکر علی کو تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی