ایشز کا پاک بھارت سیریز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، وسیم اکرم

ایشز کا پاک بھارت سیریز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، وسیم اکرم

لاہور (اے اےن اےن ) پاکستان کرکٹ ٹےم کے سابق کپتان اور ماضی کے عظےم فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹےموں کے درمےان کھےلی جانے والی سےرےز کا اےشز سےرےز کے ساتھ موازانہ نہےں کےاجاسکتا۔ اےک انٹروےو مےں انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کا کھیل ایک جیسا ہے لیکن اگر پاکستانی ٹیم ہار جائے تو قومی کھلاڑی اپنے وطن آنے سے گریز کرتے ہیں ۔ اگر ایشز سیریز میں انگلینڈ یا آسٹریلیا کوئی میچ ہار جائیں تو وہ اس کو برا نہیں مانتے اور کہتے ہیں اگلی مرتبہ اپنی قسمت آزمائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے 1996 میں بھارتی سرزمین پر ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل کھیلا تھا اور ہم ہار گئے تھے ۔

 اس دن بھارتی کرکٹ ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور مجھے بورڈ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وہ واپس وطن نہ آئیں۔ اس شکست کی وجہ سے ان سمیت پوری ٹیم واپس پاکستان نہیں گئی ۔ وسیم اکرم نے کہا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کافی متاثر تھے اور ان کی تصاویر اپنے بیڈ روم میں لگایا کرتے تھے۔ جب ان کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا تو وہ ان کی زندگی کا یاد گار لمحہ تھا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی