پاکستان واپڈا نے قومی ویمن والی بال چیمپیئن شپ جیت لی

پاکستان واپڈا نے قومی ویمن والی بال چیمپیئن شپ جیت لی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان واپڈا نے قومی ویمن والی بال چیمپیئن شپ جیت لی ۔ چیمپیئن شپ میں ہائرایجوکیشن کمیشن نے دوسری اور اسلام آباد کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنل میچ کے اختتام پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرمیجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کرنل(ر) ظفر احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ فائنل میچ میں پاکستان واپڈا نے ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کو 3-0 سے ہرا کر چیمپئن شپ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد کی ٹیم نے پنجاب کو 3-0 سے شکست دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی