ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرا فی ، قومی ٹیم آج اومان کےخلاف میچ کھےلے گی
ٹوکیو(اے اےن اےن ) تیسری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز (آج )ہفتے سے جاپان مےں ہوگا۔ اس چےمپئن شپ مےں شرکت کے لئے قومی ٹےم ٹائٹل کے دفاع کا عزم لئے پہلے ہی جاپان پہنچ گئی ہے۔ ایونٹ دو سے دس نومبر تک جاپان میں ہوگا۔ نو روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں میزبان جاپان سمیت چھ ٹیمیں شرکت ہیں گی۔ ان میں پاکستان، بھارت، اومان، چین اور ملائیشیا بھی شامل ہیں۔ قومی ٹیم دو نومبر کو اومان کے خلاف میچ سے مہم کا آغازکرے گی۔ گرین شرٹس کا دوسرا میچ تین تاریخ کو چین، تیسرا پانچ نومبر کو ملائیشیا، چوتھا سات تاریخ کو روایتی حریف بھارت جبکہ پانچواں اور آخری میچ آٹھ نومبر کو جاپان کے خلاف ہوگا۔ پاکستانی کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ موجودہ اسکواڈ جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اسے بہتر نتائج کے لیے کچھ وقت دینا چاہیے۔ دورہ جاپان سے قبل آسٹریلیا میں ہونے والے نائن اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس چار ٹیموں میں آخری نمبر پر رہی ۔