شامی T-20 وےٹرن کرکٹ ٹورنامنٹ ، ایس پی ایم سٹیگ نے چوہدری سپورٹس کو شکست دےدی
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پہلا شامی T-20 وےٹرن کرکٹ ٹورنامنٹ ایس پی ایم سٹیگ اور چوہدری سپورٹس کے درمیان سمارٹ گراﺅنڈ خیابان امین میں کھےلا گیا۔ چوہدری سپورٹس نے پہلے بےٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے جواب میں ایس پی ایم سٹیگ نے 7.4 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ محمد کلیم، صغیر احمد ایمپائر جبکہ ظہورعالم سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی مبشر نذر نے اشفاق اسلم کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔