46ویں خیبرپختونخوا نیشنل گالف رینکنگ چیمپئن شپ کا پشاور میں آغاز

46ویں خیبرپختونخوا نیشنل گالف رینکنگ چیمپئن شپ کا پشاور میں آغاز

پشاور( آئی اےن پی) 46 ویں خیبرپختونخوا نیشنل گالف رینکنگ چیمپئن شپ کا پی ایف گالف کورس میں آغاز ہوگیا جسکا افتتاح نائب صدر خیبرپختونخوا گالف ایسوسی ایشن بریگڈیئر ذاکر حسین نے ٹی نمبر ایک سے سوئمنگ لگاکر کیا ۔

ان کے ہمراہ سیکرٹری خیبرپختونخوا گالف ایسوسی ایشن کرنل شہادت حسین گالفرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ بریگڈیئر ذاکر حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 46 ویں خیبرپختونخوا رینکنگ گالف چیمئن شپ ملک کی تاریخ کا پرانا ٹورنامنٹ ہے اور رینکنگ ٹورنامنٹ ہونے کے ساتھ اس میں ملک بھر سے تمام ٹاپ ایمچور گالفرز شرکت کررہے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی