پنجاب بےنک نے جنوری تاستمبر کے مالی نتائج کا اعلان کردےا

پنجاب بےنک نے جنوری تاستمبر کے مالی نتائج کا اعلان کردےا

لاہور(کامرس رپورٹر)بےنک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائرےکٹرز کااجلاس 29اکتوبر 2013کو منعقد ہوا۔اس اجلاس مےں 30ستمبر 2013کو اختتام پذےر ہونے والی 9ماہ کی مدت کے غےر آﺅٹ شدہ حسابات کی منظوری دی گئی۔بےنک نے جنوری تا ستمبر 2013کی مدت مےں 2048ملےن روپے کا قبل از ٹےکسس منافع کماےا اور بےنک کی فی حصص آمدنی 1روپےہ 79پےسہ رہی۔قبل از ٹےکسس منافع مےںپچھلے سال کی اسی مدت کی نسبت 107فےصد کا اضافہ ہوا۔سال 2013کی تےسری سہ ماہی کے دوران بےنک کا قبل ازٹےکسس منافع507ملےن روپے رہا جوکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 386 ملےن روپے تھا۔بےنک کے نےٹ انٹرسٹ مارجن مےں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا جوکہ 2135ملےن روپے کی سطح پر رہا جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 1659ملےن روپے کی سطح پر تھا۔نان مارک اپ آمدنی 29فےصد اضافے کے ساتھ 2906ملےن روپے کی سطح پرہ رہی۔بےنک کے ڈےپازٹ مسلسل اضافے کےساتھ 30ستمبر 2013کو 275ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ 30ستمبر 2012 کو بےنک کے ڈےپازٹ 242ارب روپے کی سطح پر تھے۔بےنک کے کل اثاثہ جات 318ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے جوکہ اےک سال پہلے 302ارب روپے کی سطح پر تھے۔بےنک کے قرضہ جات 169ارب روپے جبکہ سرماےہ کاری 120ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔بےنک نے غےر فعال قرضہ جات کی وصولی پر خصوصی توجہ دی جسکی وجہ سے انکی سطح مےں اےک سال کے دوران سات اعشارےہ آٹھ ارب روپے کی خاطر خواہ کمی ہوئی۔بےنک کی اےکوئےٹی بارہ ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئی جوکہ 30ستمبر 2012کو دس اعشارےہ آٹھ ارب روپے کی سطح پر تھی۔

مزید : کامرس