زرمبادلہ کے ذخائر میں چھبیس کروڑ اُنہتر لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں چھبیس کروڑ اُنہتر لاکھ ڈالر کا اضافہ

                                                                                                                                                                  لاہور ( کامرس رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 26 کروڑ69 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا جو کہ ساڑھے 9 ارب روپے ہو گئے ‘ غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے آثار پیداہونا شروع ہو گئے جبکہ سٹیٹ بنک کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر 21 کروڑ 34 لاکھ ڈالر اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 4.2994 ارب ڈالر ہو گئے تاہم گزشتہ ماہ کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 42 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوئی۔ 4 اکتوبر کو اسٹیٹ بنک کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر چار ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے گر گئے تھے۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2013ءکے آخری ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر میں 26 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اصافہ ہوا جو کہ 9.2303 ارب ڈالر سے بڑھ کر 9.4972 ارب ڈالر ہو گئے جبکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم کے حالیہ دورہ امریکہ کے نتیجے میں زر مبادلہ کے ذخائر میںبہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر 21 کروڑ 34 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ بڑھ کر 4.2994 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بنکوں کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر 5 کروڑ 35 لاکھ ڈالر اضافہ کے نتیجے میں بڑھ کر 5.1978 ارب ڈالر ہو گئے۔ تاہم گزشتہ ماہ کے دو ران زر مبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طو رپر 42 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوئی جبکہ 4 اکتوبر کو سٹیٹ بنک کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر چار ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے گر گئے تھے۔ پاکستانی ماربل اور قیمتی پتھروں کی برانڈنگ کی ضرورت ہے، کانوں میں بلاسٹنگ سے بہت سا ماربل ضائع ہو جاتا ہے ، ملک میں ماربل پراسیسنگ کی جدید فیکٹریاں لگارہے ہیں،7 شہروں میں ماربل سٹی کی منظوری دی گئی ہے، گڈانی اور رسالپور ماربل سٹی تکمیل پانے کے بعد عالمی خریداروں کیلئے جنت بن ثابت ہوںگے۔

مزید : کامرس