سنی تحریک کے زیر اہتمام یوم عشق رسولﷺمنایا گیا

سنی تحریک کے زیر اہتمام یوم عشق رسولﷺمنایا گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ممتاز قادری کے حق میں یوم عشق رسول ﷺ منایاگیاڈویژنل صدر مولانامجاہد عبدالرسول خان نے کہا کہ ممتاز قادری کو سزادینے کا مطالبہ شریعت اسلامی کے منافی ہے ممتازحسین قادری نے توہین رسالتﷺ پرجس ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے وہ ایمانی غیرت کا تقاضا ہے ‘مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا سنی تحریک صدرپاکستان ممنون حسین اوروزیراعظم پاکستان میاںمحمد نوازشریف سے مطالبہ کرتی ہے کہ غازی ممتازحسین قادری کو اسلامی قوانین کے مطابق باعزت بری کیا جائے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار الاسلام شاہدر ہ میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ تین سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ممتازحسین قادری کیس کا دوبارہ ٹرائل شروع نہ کرنا عاشقانِ مصطفی کیلئے شدید تشویش کا باعث ہے ہائی کورٹ ممتازقادری کی سزائے موت کالعدم قراردے کرممتاز قادری کوباعزت بری کرے۔سیکولرازم کے پیروکارملکی اسلامی شناخت اوردینی اقدار ختم کرکے مادرپدرآزادمعاشرہ قائم کرناچاہتے ہیں لیکن انھیں ہرمحاذ پرناکامی کامنہ دیکھناپڑے گاجب تک ملک میں ممتازحسین قادری جیسے عشاقان رسول ﷺ موجود ہیںگستاخوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی حکمران بیرونی آقاﺅں کو خوش کرنے کی بجائے قرآن وسنت کے مطابق فیصلے کریں تو ملک وقوم کو تمام مصائب سے چھٹکارہ مل سکتا ہے، اس موقع پر لاہور سٹی کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر ،شیخ محمد نواز قادری ودیگر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1