قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے،نصر اللہ مغل

قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے،نصر اللہ ...

 لاہور(پ ر)چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن نصراللہ مغل نے کہا ہے کہ پنجاب کی سب سے بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے ممبران عدم تحفظ کا شکار ہیں قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی خراب ہے ٹاﺅ ن شپ انڈسٹریل اسٹیٹ میں اغواءکی وارداتیں اور جرائم بڑھ گئے ہیں اور اس طرح کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں ٹاﺅن شپ انڈسٹریل اسٹیٹ کے ممبران نے متفقہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے درخواست کی کہ ٹاﺅن شپ انڈسٹریل اسٹیٹ کے ممبران صنعتکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں کیونکہ خوف و ہراس کی فضاءمیں کاروبار کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے ممبران نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ تھانے کو انڈسٹریل ایریا سے باہر منتقل کیا جائے کیونکہ جگہ جگہ ناکے لگا کر صنعتکار کارکنوں کو تنگ کیا جاتا ہے انڈسٹریل اسٹیٹ کے اندر تھانہ مختلف خرابیوں کا باعث بن رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1