میاں منظور احمد وٹو کی سپریم کورٹ بار کے نو منتخب گروپ کو مبارکباد

میاں منظور احمد وٹو کی سپریم کورٹ بار کے نو منتخب گروپ کو مبارکباد

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار کامران مرتضیٰ کو صدر، آصف محمود چیمہ کو سیکرٹری اور اس کے علاوہ بلا مقابلہ منتخب ہونے والے نائب صدر (خیبر پی کے) سید سردار حسین، نائب صدر (سندھ) صادق ہدایت اللہ، ایڈیشنل سیکرٹری راجہ مقسط نواز خان فنانس سیکریٹری راجہ غضنفر علی خان کو منتخب ہو نے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کا مسلسل چوتھی بار کامیاب ہونا جمہوریت کی فتح ہے، امید ہے منتخب امیدوار بار کو کبھی بنچ کے تابع نہیں ہونے دیں گے اور تمام ادارے اپنی آئینی و قانونی حدود میں رہ کر کام کریں گے اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1