تحریک انصاف حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہے،سعدیہ سہیل
لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی اور حکمرانوں کی ناکام پالیسوں کے خلاف سٹرکوں پر آنے کیلئے تیار ہے تحریک انصاف کسی صورت بلدیاتی انتخابات میں 11 مئی جیسی دھاندلی نہیں ہونے دیگی‘ ملک میں قوم عذاب میں مبتلا ہے جبکہ حکمران غیر ملکی دوروں پر مصروف ہیں، اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا اختیار دیا لیکن اس کے باوجود مذاکرات کا آغاز نہیں کیا جا رہا جس سے سب سے زیادہ نقصان خیبر پی کے کو ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صوتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے انہوں نے کہا پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاںکر رہی ہے۔ ہم نے 11 مئی کے انتخابات کے نتائج کو ملک اور جمہوریت کے مفاد میں تسلیم کیا مگر ان انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کو تسلیم نہیں کیا