انسداد ڈینگی ڈے پر ڈیفنس چوک تک آگاہی واک نکالی جائے گی

انسداد ڈینگی ڈے پر ڈیفنس چوک تک آگاہی واک نکالی جائے گی

لاہور(جنرل رپورٹر)انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں چیئر مین ڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کنٹونمنٹ بورڈ و رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یاسین سوہل اور سیکر ٹری ہائر ایجوکیشن سہیل شہزادکی صدارت میں ڈینگی کے تدارک کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ فیصل، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیلہ عرفان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد افضل خان ، ٹی ایم او عزیز بھٹی ٹا¶ن حارث جلیل کے علاوہ لاہورکنٹونمنٹ بورڈ، والٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور آرمی ایریاز کے نمائندوں نے اجلاس میںشرکت کی چیئر مین ڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی چوہدری محمد یاسین سوہل نے کہا کہ تمام ادارے ڈینگی کے تدارک کے لئے باہمی رابطوں کو مضبوط بنائیں ، حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل بر¶ئے کار لا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ 3 نومبر کا دن انسداد ڈینگی ڈے کے طور پر منایا جائے گا اور اس سلسلے میں عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے باب پاکستان سے ڈیفنس موڑ تک آگاہی واک منعقد ہو گی جس میں عوامی نمائندے ، سکولوں اور کالجوں کے طلبا و طالبات،اساتذہ کرام،سکاﺅٹس ،محکمہ صحت اوردیگر تمام محکموں کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ رضا کاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد بھر پور طور پر شرکت کرے گی - اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سہیل شہزادنے کہا کہ لاہور کنٹونمنث بورڈاور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی 15یونین کونسلوں کے ڈینگی سے زیادہ متاثرہ ریڈ الرٹ اور ہائی رسک والے علاقوں میں اقدامات مزید تیز کی جائیں -انہوں نے کہا کہ بھلے شاہ ، بھٹہ چوک نادرآباد اور مدینہ کالونی میں اگلے تین روز کے اندر تمام محکمے مشترکہ لائحہ عمل اپنا کر ڈینگی سرویلنس ،لارواسائیڈنگ ،آئی آر ایس سپرے کے ساتھ ساتھ ٹارگٹڈ فوگنگ کے ذریعے ڈینگی کے خاتمے کے لئے بھر پور اقدامات کریں -اے سی کینٹ نبیلہ عرفان نے اجلاس کو بتایا کہ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ آرمی ایریاز میں 20 ٹیموں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے قبرستانوں ، کوڑا کباڑ ، ٹائر شاپس ، نرسریوں ،کالجوںو سکولوں اور گھر گھر جا کر ڈینگی سروے کیا -

مزید : میٹروپولیٹن 1