حکومت ڈینگی کے خاتمہ کے لئے اقدامات کر رہی ہے،انور رشید

حکومت ڈینگی کے خاتمہ کے لئے اقدامات کر رہی ہے،انور رشید

لاہور(جنرل رپورٹر) سیکرٹری ماحولیات و انچارج ڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی واہگہ ٹا¶ن محمد انور رشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ڈینگی کے مکمل خاتمہ کے لئے فلاحی تنظیمیں ، سکولوں و کالجوں کے طلبا و طالبات بھرپور طریقہ سے انسداد ڈینگی مہم میں حصہ لیںیہ بات انہوں نے واہگہ ٹا¶ن میں ڈینگی ڈے پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ اور گزشتہ تین دن میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی اجلاس میں چیئرمین ڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی واہگہ ٹا¶ن، ایم پی ایز، ٹی ایم اے ، ٹی ایم او نے شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ دنوں ٹا¶ن کی 29یو سی میں آئی آر ایس سپرے کے ساتھ ساتھ ٹارگٹڈ فوگنگ کی گئی اور ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا اس ضمن میں گھروں میں خواتین کی آگہی کے لئے ڈور ٹو ڈور پمفلٹ تقسیم کئے گئے اجلاس میں اب تک اٹھائے گئے اقدامات بارے تصاویر بھی پیش کی گئیںسیکرٹری ماحولیات نے 3نومبر بروز اتوار کو ڈینگی ڈے کو بھرپور طریقہ سے منانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنائیںاجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم میں عوامی نمائندوں ، سکولوں اور کالجوں کے طلبا و طالبات ، اساتذہ کرام ، سکا¶نٹس ، محکمہ صحت اور دیگر تمام محکموں کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ رضاکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد بھرپور طورپر شرکت کرے گی ڈینگی ڈے پر سیمینار اور واک کے بعد واہگہ ٹا¶ن کی جانب سے محکمہ صحت اور دیگر عملہ کی تشکیل کردہ 20ٹیمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قبرستانوں ، کوڑا کباڑ ، ٹائر شاپس ، نرسریوں ، کالجوں و سکولوں اوگھر گھر جا کر ڈینگی سپرے اور متاثرہ علاقوں میں کیمیکل سپرے اور فوگنگ سپرے کریں گی-آخر میں سیکرٹری ماحولیات نے انسداد ڈینگی مہم میں حصہ لینے والے تمام اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈینگی کے تدارک کے لئے باہمی رابطوں کو مضبوط بنائیں تاکہ ڈینگی کا بھرپور انداز میں خاتمہ کیا جاسکے-

مزید : میٹروپولیٹن 1