حوریہ خان قلعہ روہتاس میں پرفارم کرینگی

حوریہ خان قلعہ روہتاس میں پرفارم کرینگی

لاہور( فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ حوریہ خان2 نومبر کو قلعہ روہتاس (دینہ)جہلم میں منعقدکیئے جانیوالے ایک میوزیکل شومیں پرفارم کرینگی۔تفصیلات کے مطابق اس میوزکل شو کا انعقادپنجاب ٹورزم میوزیکل کنسرٹ نے کیا ہے۔ایک ملاقات کے دوران حوریہ خان نے بتایاکہ میں ان دنوں بہت زیادہ میوزیکل شوزمیں مصروف ہوں آرام کرنے کا وقت بھی نہیں مل رہا مگر مجھے خوشی ہے کہ ان میوزیکل شوزمیں مجھے پرستاروں کا بہت زیادہ پیار اور پسندیدگی کی سند مل رہی ہے ۔

مزید : کلچر