فلم ”وار“ کی کامیابی پر تقریب کا اہتمام شوبز کی نمایاں شخصیات کی شرکت

فلم ”وار“ کی کامیابی پر تقریب کا اہتمام شوبز کی نمایاں شخصیات کی شرکت

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر بلال لاشاری کی فلم ”وار“ کی کامیابی پر رائل پام کلب میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فلم انڈسٹری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں فلم کے پروڈیوسرڈاکٹر حسن وقاص،کامران لاشاری،محمد نفیس،شان،سید نور،غفور بٹ،الطاف حسین،جمشید ظفر،ندیم مانڈوی والا،اسلم ڈار،سجاد گل ،شہزاد گل۔قیصر ثناءاللہ،شہزاد رفیق،اعجاز کامران،جرار رضوی، غلام محی الدین ،بلال لاشاری ،سلمان اقبال ،بہار بیگم اور زونگ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ امیس احمد شامل ہیں۔پروگرام کی کمپئرنگ نورالحسن نے کی۔اس موقع پر شرکا نے کہا اس فلم کی کامیابی نے پاکستانی سینما کی ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔سید نور نے کہا ہماری فلم نے بالی وڈ کی فلم کو شکست دی ہے۔غلام محی الدین نے کہا مایوسی گناہ ہے ہماری انڈسٹری بہت ترقی کرے گی،زونگ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ امیس احمد نے کہا زونگ آرٹس کی پرموشن کے لئے کوشش کرتی رہے گی۔پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔ڈاکٹر حسن وقاص نے کہا کہ پاکستان کو اچھی فلم دینے کا میرا خواب پورا ہوگیا ہے۔بلال لاشاری نے کہا کہ فلم بہت محنت سے بنی ہے لوگوں نے اسے پسند کیا جس سے ہماری محنت وصول ہو گئی ہے۔اداکار شان نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ پاکستان میں اچھی فلم نہیں بنتی وہ یہ فلم دیکھیں۔جس طرح آج فلم انڈسٹری ،میڈیا اور کارپوریٹ سیکٹر کے لوگ ا اکٹھے بیٹھے ہیں ہمیں مستقبل میں بھی ایک ساتھ بیٹھنا ہے جب تک ہمارے ہاتھ ایک دوسرے کے گریبانوں پر رہیں گے ہم مستقبل کو نہیں پکڑ سکتے۔

مزید : کلچر