خود سرمایہ لگا کر فلم کی ہیروئین نہیں بننا چاہتی،ارسل چوہدری

خود سرمایہ لگا کر فلم کی ہیروئین نہیں بننا چاہتی،ارسل چوہدری

لاہور( فلم رپورٹر)نووارداداکارہ ارسل چوہدری نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ وہ خود سرمایہ لگا کر فلم کی ہیروئین نہیں بننا چاہتی۔ایک سوال کے جواب میں ارسل چوہدری نے کہاکہ بہت ساری لڑکیاں فلموں میں کام کرنے کے شوق میں خود سرمایہ کاری کرتی ہیں اور نام نہاد ڈائریکٹرز کے ہتھے چڑھ کر اپنا کیرئیر خراب کرلیتی ہیں اور قصہ پارینہ بن جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سٹارٹ میں انہیں بھی کہاگیاکہ اگر وہ خود فلم پر پیسہ لگائیں تو انہیں فلم میں ہیروئین لیا جا سکتا ہے مگر انہوں نے انکار کردیا کیونکہ اس سے آپ اپنی فنی صلاحیتوں سے کام نہیں لے سکتیں بلکہ فلمسازی کے زعم میں آکر اپنا فلمی کیرئیر تباہ کرلیتی ہیں۔ارسل چوہدری نے کہا کہ انہوں نے شروع شروع میں اداکار معمر رانا کے ساتھ ایک فلم میںکام کیا تھا مگر وہ فلم ڈائریکٹر کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکی ان دنوں انہیں ایک فلم اور چند ٹی وی سیریلز کی آفرز ہوئی ہیں جنہیں اس نے قبول کرلیا ہے بہت جلد وہ اداکاری کی دنیا میں اپنا نام چمکا لیں گی۔اداکارہ ارسل چوہدری چند ٹی وی کمرشلز میں بھی کام کررہی ہیں۔

مزید : کلچر