نئے موضوعات پر فلمیں بنائی جائیں تو فلم انڈسٹری بھی ترقی کرسکتی ہے‘ ناصر چنیوٹی

نئے موضوعات پر فلمیں بنائی جائیں تو فلم انڈسٹری بھی ترقی کرسکتی ہے‘ ناصر ...

لاہور(شوبز ڈیسک) سٹیج اداکار ناصر چنیوٹی نے کہا ہے کہ تھیٹر کے عروج اور ترقی میں لاہور سے وابستہ پروڈیوسرز کا بہت اہم کردار ہے‘ تھیٹر ترقی یافتہ ہے اور ہمیشہ رہے گا‘ نئے موضوعات پر فلمیں بنائی جائیں تو فلم انڈسٹری بھی ترقی یافتہ ہو سکتی ہے۔ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ناصر چنیوٹی نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ فلمی صنعت کی طرح تھیٹر کبھی زوال پذیر نہ ہو اور مجھے یقین ہے کہ ایسا ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فلمیں بنانے والوں کو چاہئے کہ وہ نئے موضوعات کے مطابق فلمیں بنائیں اور تھوڑی سی ریسرچ کر لیا کریں تو ایک اچھی فلم بن سکتی ہے۔

مزید : کلچر