میوزک میں اپنی الگ سے شناخت بنانا چاہتی ہوں،مائرہ روبیل

میوزک میں اپنی الگ سے شناخت بنانا چاہتی ہوں،مائرہ روبیل

لاہور( فلم رپورٹر)خوبصورت آواز کی مالک گلوکارہ مائرہ روبیل نے کہاہے کہ وہ بطور گلوکارہ میوزک میں اپنی الگ سے شناخت بنانا چاہتی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے ان کے دوگانے آن ائیر ہوچکے ہیں جن میں ”نشہ تھا“ اور ”سونی سونی میری راتیں“ شامل ہیں جن کی ویڈیوز چینلز پر چل رہی ہیں ان دنوں وہ اپنے نئے گانے کی ویڈیومکمل کررہی ہیں جو بہت جلد پرستاروں کے سامنے ہوگی۔مائرہ نے کہاکہ ان کے پہلے دو گانے مارننگ شوزمیں بہت زیادہ سنے جارہے ہیں اور وہ جب بھی کسی مارننگ شومیں شرکت کرتی ہیں تو ان سے ان دو گانوں کی فرمائش کی جاتی ہے۔مائرہ روبیل نے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجودہے مگر انہیں وسائل میسر نہیں ہےںاگر ٹی وی چینلز انہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے مواقع فراہم کریں تو ان کا فن مزید نکھر کر سامنے آئے گا۔

مزید : کلچر