اداکار شان نے فلم ” ارتھ “ بنانے کی تیاریاں شروع کردی

اداکار شان نے فلم ” ارتھ “ بنانے کی تیاریاں شروع کردی

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف فلمساز و اداکار شان نے بھارتی فلم ارتھ کی کہانی پر مبنی فلم بنانے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں فلم کی کہانی چند ماہ قبل بھارتی فلم رائٹر شگفتہ رفیقی پاکستان میں قیام کے دوران تحریر کرچکی ہیں فلم کی عکسبندی کیلئے دسمبر کا شیڈول طے کیا گیاہے اور سیکوئل شوٹنگ لاہور کے مختلف مقامات پر کی جائے گی جبکہ آئندہ برس فلم کی میوزک لانچ تقریب میں بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ بھی شرکت کرینگے ۔ اداکار شان نے میڈیا کو بتایا کہ فلم ارتھ کی عکسبندی دسمبر میں شروع کی جائے گی اور اس کے لئے لوکیشنز سمیت تمام پیپر ور مکمل ہوچکا ہے ۔

مزید : کلچر