سنی دیول کی فلم’ ’سنگھ صاحب دی گریٹ“کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کر دیا گیا

سنی دیول کی فلم’ ’سنگھ صاحب دی گریٹ“کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کر دیا گیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنی دیول انڈسٹری میں دھواں دار انٹری کیلئے تیار ہیں، جن کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم "سنگھ صاحب دی گریٹ"کے ٹریلر کے بعد فلم کے نئے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔کمار کے تحریر کردہ"دارو بند کل سے"کے بولوں پر مبنی اس گانے کوسونو نگم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کا میوزک آنند راج آنند نے ترتیب دیا ہے۔ہدایتکارانیل شرما کی اس فلم میں سنی دیول کیساتھ امریتا راو¿،یوروشی روٹیلا،پرکاش راج،جانی لیور اور انجلی ابرول اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انوج شرما کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کا میوزک معروف موسیقار انو ملک نے کمپوز کیا ہے جو22نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید : کلچر