الحمرا ءمیںدو روزہ فیسٹول آف آرٹس اینڈ لٹریچر آج سے شروع ہوگا

الحمرا ءمیںدو روزہ فیسٹول آف آرٹس اینڈ لٹریچر آج سے شروع ہوگا

لاہور(فلم رپورٹر)الحمرا آرٹس کونسل اورخیال کری ایٹو نیٹ ورک کے زیر اہتمام دو روزہ فیسٹول آف آرٹس اینڈ لٹریچر آج سے شروع ہوگا۔اس فیسٹول کے دوران رضا رومی کی کتاب کی لاچنگ کے علاوہ میکال بینڈ اور نگہت چوہدری کی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ اجوکا تھیٹر کا شہرہ آفاق ڈرامہ ”میرا رنگ دے بسنتی چولا“بھی پیش کیا جائے گا۔فیسٹول کے دوسرے روز رضا رومی کی کتاب کی لانچنگ کے موقع پر اعتزاز احسن اور مدیحہ گوہر کے ساتھ گفتگو کا ایک دور بھی ہوگا جس میں یہ دونوں رضا رومی کی کتاب کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

مزید : کلچر