ڈ ینگی کنٹرول کے لئے صوبے کی تمام مشینری کومتحرک کر دیا ہے، رانا ثناءاللہ

ڈ ینگی کنٹرول کے لئے صوبے کی تمام مشینری کومتحرک کر دیا ہے، رانا ثناءاللہ

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات و قانون رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز 34ہزار 3سو 29گھروں کی ڈینگی سرویلنس کی گئی ہے جبکہ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی سفارش پر ہائی رسک یونین کونسلز میں فوگنگ اور انڈور سپرے(IRS)آج سے شروع کردیا جائے گا-حکومتی اقدامات سے ہائی رسک یونین کونسلز کی تعداد24سے بتدریج کم ہو کر 19رہ گئی ہے- ڈینگی بخار کے حوالے سے عوام الناس میں شعوراجاگر کرنے کے لئے گھر گھر ہا¶س ہولڈ میٹریل ، بروشرز اور پمفلٹس تقسیم کئے جائیں گے-وہ یہاں 8کلب روڈ پر سینٹرل رسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے- رانا ثناءاللہ خاں نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول کے لئے صوبہ کی تمام مشینری کومتحرک کر دیا گیاہے اور3نومبر کو اینٹی ڈینگی ڈے کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں- انہوں نے کہا کہ اینٹی ڈینگی ڈے پر ٹا¶ن کی سطح پر ڈینگی آگاہی واکس منعقد کی جائیں جن میں منتخب عوامی نمائندے، ضلعی انتظامی افسران اور این جی اوز کے نمائندے بھرپور شرکت کریںگے -انہوں نے سیکرٹری اوقاف کو ہدایت کی کہ وہ جمعہ المبارک کے مواقعوںپر مساجد کے خطیب حضرات کو پابند کریں کہ وہ اپنے خطبات میں ڈینگی کے بارے میںعوام الناس میں شعور اجاگر کریں-انہوں نے ٹا¶ن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ہفتہ میں دو دن منگل اور بدھ کو بلانے کی ہدایت بھی کی-انہوں نے کہا کہ گھروں کی سرویلنس کے علاوہ 3ہزار4سو24مختلف جگہوں میں بھی لاروا چیک کیا گیا ہے-وزیر بلدیات و قانون نے کہا کہ اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع پر ٹا¶نز میں صبح 9بجے آگاہی واکس کا اہتمام کیا جائے گا-

                        رانا ثناءاللہ

مزید : صفحہ آخر