محتسب پنجاب کاسابقہ ضلع کونسلوں کے ریٹائرڈ ملازمین کو7فیصد گزارہ الاو¿نس دینے کا حکم
لاہور(جنرل رپورٹر)محتسب پنجاب نے سابقہ ضلع کونسلوں کے ریٹائرڈ ملازمین کو7فیصد گذارہ الاو¿نس دینے کا حکم دیا ہے۔اپنے حکم میں محتسب پنجاب نے واضح کیا ہے کہ 1995سے 2001تک ریٹائرہونے والے ہزاروں ملازمین 7فیصد گذارہ الاو¿نس کے حقدارہیں۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001کے اطلاق کے بعدضلعی حکومتوں اورلوکل فنڈ آڈٹ کے درمیان اختیارات کے تعین کی رسہ کشی ہزاروں ملازمین کو کئی کئی سالوں سے اپنے جائز اورقانونی حق سے محروم رکھ رہی تھی ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے رہائشی رحیم بخش کھوسہ نے محتسب پنجاب کو درخواست دی کہ لوکل فنڈ آڈٹ اورضلعی حکومتوں میں اختیارات کی رسہ کشی کی وجہ سے سابق ضلع کونسلوں کے ریٹائرڈ ملازمین کئی سالوں سے 7 فیصد گذارہ الاو¿نس سے محروم چلے آرہے ہیں ۔محتسب پنجاب نے انچارج محتسب پنجاب پنشن سیل وزیر احمد قریشی کو انکوائری کی ہدایت کی ۔انچارج محتسب پنجاب پنشن سیل کی رپورٹ کے مطابق 2001سے پہلے سابقہ ضلع کونسلوں کے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں اضافے کی صورت میں لوکل فنڈ آڈٹ ان کی پنشن کے ازسر نوتعین کرنے کا ذمہ دار تھا۔ 2001میں نافذ ہونے والے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت ضلعی حکومتیں قائم کردی گئیں لیکن نئے بلدیاتی نظام میں ضلعی حکومتیںریٹائرڈملازمین کی پنشن سے متعلقہ2001سے پہلے کے معاملات کی ذمہ داری لینے کو تیار نہ تھیں۔ محتسب پنجاب نے کہا کہ ضلعی حکومتوں کا یہ اقدام بدانتظامی کے زمرے میں آتاہے جس کی وجہ سے ہزاروںمعمر پنشنرز عمر کے آخری حصے میں اپنے جائز اورقانونی حق سے محروم ہیں ۔محتسب پنجاب نے ضلعی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ سابقہ ضلع کونسلوں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کا ازسر نو تعین کریں ۔محتسب پنجاب نے پنجاب بھر کے ڈی سی اوزکو بھی حکم دیا ہے کہ وہ سابقہ ضلع کونسلوں کے پنشنرز کے کئی کئی سالوں سے زیرالتواکیسز فوری حل کرکے انہیں اس عرصہ کے واجبات کی جلد ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے اکاو¿نٹنٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ پنشنرز کے واجبات کی جلد ادائیگی کیلئے تمام ڈسٹرکٹ اکاو¿نٹس افسران کو واضح ہدایات جاری کریں۔
گذارہ الاو¿نس