مال خانے میں موجود سامان کو باہر فروخت کرنے والی بات میں کوئی صداقت نہیں،ا نچا ر ج ما ل خا نہ

مال خانے میں موجود سامان کو باہر فروخت کرنے والی بات میں کوئی صداقت نہیں،ا ...

لاہور(نامہ نگار) مال خانے کے انچارج انسپکٹر فیروز خان نے نمائندہ"پاکستان"سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تقریبا3ماہ قبل یہاں پر تعینات ہوئے ہیں۔ان کے پاس جو بھی مال مسروقہ آتا ہے اس کو وہ مد نمبر لگا کررکھتے ہیں تاہم اسکے علاوہ کوئی بھی سامان جمع نہیں کیا جاتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ جو مال وہاں جمع ہوتا ہے اسے عدالت کے حکم پرہی پیش کرنا انکی ذمہ داری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مال خانے میں موجود سامان کو باہر فروخت کرنے والی بات میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ جو بھی گاڑی یا دیگر مال انکے پاس جمع ہوتا ہے اس کی تصاویر بنواکر فائل کا ریکارڈ بھی رکھاجاتا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ انکے پاس 8پولیس اہلکار ہیں جن میں سے 4ضلع کچہری میں جبکہ دیگر4سگیاں پل پر واقع گودام میں ڈیوئی پر مامور ہوتے ہیں۔

ا نچا ر ج ما ل خا نہ

مزید : صفحہ آخر