نانگاپربت پر غیرملکی کوہ پیماﺅں کے قتل میں ملوث18مشتبہ دہشتگردگرفتار

نانگاپربت پر غیرملکی کوہ پیماﺅں کے قتل میں ملوث18مشتبہ دہشتگردگرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نانگاپربت پر 10غیرملکی کوہ پیماﺅں کے قتل کے واقعے میں ملوث 18مشتبہ دہشتگردوں کوپولیس نے گرفتارکر لیا ہے لیکن تاحال کئی ملزم مفرور ہیں۔22 جون کوغیر ملکی کوہ پیماﺅں پر ہونیوالے حملے کی ذمہ داری پاکستانی طالبان کی ایک نئی ذیلی تنظیم نے قبول کی تھی۔دیامر اورگلگت پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 18 افراد کو گرفتارکیا ہے۔تفتیشی ٹیم کے سربراہ محمدنوید نے بتایاکہ گرفتارملزمان میں سے چارکے بارے میں یقین ہے کہ وہ نانگا پربت حملے میں براہ راست ملوث تھے اور اُنہوں نے کوہ پیماﺅں پر گولیاں چلائیں تھیں۔اُنہوں نے کہا کہ سات ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں کیے جاسکے،ملزموں نے پولیس کی یونیفارم میں کوہ پیماﺅں پرحملہ کیا تھا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعے کی دیگرتفصیلات دوران تفتیش معلوم ہوئیں جن کے مطابق ملزمان کا غیرملکی کوہ پیماﺅں کواغوا کرنے کا منصوبہ تھا لیکن ایک چینی کی مزاحمت پرمنصوبہ ناکام ہوگیا۔

گرفتار

مزید : صفحہ آخر