حکومت تجارت اوراقتصادی تعاون کواہمیت دیتی ہے ،صدر ممنون حسین

حکومت تجارت اوراقتصادی تعاون کواہمیت دیتی ہے ،صدر ممنون حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                     اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ حکومت تجارت اوراقتصادی تعاون کواہمیت دیتی ہے۔وہ مختلف ملکوں کیلئے نامزد سفیروں سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقاتیں کیں۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ حکومت تجارت اور اقتصادی تعاون کو بہت اہمیت دیتی ہے کیونکہ یہ اس کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جزو ہے۔صدر نے امید ظاہر کی کہ نئے سفیر پاکستان کے تجارتی اور کاروباری تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے پوری لگن کے ساتھ کام کریں گے۔نامزد سفیروں نے یقین دلایا کہ وہ اپنے ملکوں کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے بھرپور انداز میں کوششیں کریں گے اور اپنے ملکوں کے ساتھ تجارت ، کاروبار اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے خصوصی توجہ دیں گے
 ممنون حسین

مزید :

صفحہ اول -