آئی ایس آئی سے متعلق بیا ن الیکشن کمیشن کا راہول گاندھی کو نوٹس

آئی ایس آئی سے متعلق بیا ن الیکشن کمیشن کا راہول گاندھی کو نوٹس

                  نئی دہلی (اے این این) بھارتی الیکشن کمیشن نے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو مظفرنگر میں آئی ایس آئی کے کردار پر تقریر کرنے کی وجہ سے نوٹس جاری کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے چھور اور اندور میں انتخابی مہم کے دوران تقاریر میں مظفرنگرفسادات کے متاثرین سے آئی ایس آئی کے رابطوں کاالزام لگایا تھا۔ راہول کا یہ بھی کہنا تھا کہ بی جے پی نفرت کی سیاست کرتی ہے۔الیکشن کمیشن نے الیکٹرول افسر کی رپورٹ پر راہول گاندھی کو 4 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن ان سے بیانات پر وضاحت طلب کرے گا۔

آئی ایس آئی

مزید : صفحہ اول