سرتاج عزیز تیرہ نومبر کو بھارت روانہ ہونگےچودہ کو سلمان خورشید ملاقات کرینگے

سرتاج عزیز تیرہ نومبر کو بھارت روانہ ہونگےچودہ کو سلمان خورشید ملاقات ...

           اسلام آباد/نئی دہلی(اے این این)مشیر خارجہ سرتاج عزیز 13نومبر بھارت جائیں گے،14نومبر کو سلمان خورشید سے ملاقات کریں گے،پاک بھارت تعلقات اور منٹرول لائن کشیدگی میں کمی لانے سمیت مختلف امور پر بات ہو گی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیزنئی دہلی میں ہونے والی ایشیا یورپ کانفرنس میں شرکت کے لئے 13نومبر کو نئی دہلی جائیں گے،جہاں ان کی بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے بھی ملاقات ہو گی ۔یہ ملاقات14کو متوقع ہے جس میں پاک بھارت تعلقات اور کنٹرول پر کشیدگی کو کم کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بھارتی وزارت خاجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے تصدیق کی ہے کہ ایشیا یورپ وزرائے خارجہ کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ سلمان خورشید کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہونگی ، جن میں پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز بھی شامل ہونگے۔ ان کا کہنا تھا یہ میٹنگ اس لئے بھی اہم ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان خیالات کی بھر پور طریقے سے آگاہی لی جاسکتی ہے اور صورتحال کو پرامن رکھنے کیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جاسکتاہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے سے قبل لائن آف کنٹرول پر صورتحال بہتربنانا لازمی ہے اور یہ اس بات سے مشروط ہے۔

 سرتاج عزیز

مزید : صفحہ اول