چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
چترال (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع چترال اور شانگلہ سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کیے گئے ۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مزکز افغانستان تاجکستان کاسرحدی علاقہ تھا۔ بتایاگیاہے کہ 200کلومیٹرزیرزمین زلزلہ آیاتاہم کسی جانی یا ملی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔