ریلوے کا امتحان ، آٹھ ’کتے‘ فیل ہوگئے

ریلوے کا امتحان ، آٹھ ’کتے‘ فیل ہوگئے

بارودی مواد کی تلاشی کی بجائے آٹھ کتے بلی کے پیچھے بھاگ گئے

 ریلوے کا امتحان ، آٹھ ’کتے‘ فیل ہوگئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ریلوے نے ٹرینوں کی تلاشی کے لیے سراغ رساں کتوں کی خریداری کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں جبکہ آٹھ کتے پہلے امتحان میں فیل ہوجانے کی وجہ سے ”بکنے “سے محفوظ رہے اوربارود کو چھوڑ کر بلی کو دیکھتے ہی اُس کے پیچھے بھاگ گئے ۔ ریلوے کی والٹن اکیڈمی میں ریل گاڑیوں میں بارودی مواد کی تلاش کیلئے سراغ رساں کتوں کی خریداری کاعمل شروع کردیاگیاجس کی نگرانی خود آئی جی ریلوے سیدابن حسین نے کی ۔پہلے امتحان میں آٹھ کتے فیل ہوگئے اور وہ اپنے امتحان یعنی بارودی مواد کی نشاندہی کے بجائے بلی کو دیکھتے ہی اُس کے پیچھے بھاگ گئے ۔ آئی جی ریلوے نے بتایاکہ جو کتے بارودی مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوں گے ، اُنہیں خرید لیاجائے گا۔اُنہوں نے کہاکہ کتے خریدنے ہیں لیکن اُن میں بارودی مواد تلاش کرنے کی صلاحیت بھی ہونی چاہیے ، ایک بار پھر ٹینڈر طلب کریں گے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس