ڈرون حملوں سے مذاکرات ہلاک نہیں ہونے دیں گے، ہماری حکومت آگ پر پانی ڈالنا چاہتی ہے: پرویز رشید

ڈرون حملوں سے مذاکرات ہلاک نہیں ہونے دیں گے، ہماری حکومت آگ پر پانی ڈالنا ...
ڈرون حملوں سے مذاکرات ہلاک نہیں ہونے دیں گے، ہماری حکومت آگ پر پانی ڈالنا چاہتی ہے: پرویز رشید

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں سے ہلاکتیں ہوتی ہیں، مذاکرات کو ہلاک نہیں ہونے دیں گے، جنگ کے مقابلے میں جنگ آگ کو بھڑکاتی ہے، نیٹو سپلائی بند کرنے سے ڈرون حملے نہیں رکیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ مذاکرات میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں لیکن ہم نے کبھی طالبان سے مذاکراتی عمل نہیں روکا، جنگ کے مقابلے میں جنگ آگ کو بھڑکاتی ہے جبکہ ہماری حکومت آگ پر پانی ڈالنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں پر امریکہ اور پاکستان کا اپنا اپنا موقف ہے، ڈرون حملوں سے ہلاکتیں ہوتی ہیں، مذاکرات کو ہلاک نہیں ہونے دیں گے۔ حالیہ ڈرون حملے پر نیٹو سپلائی بند کرنے سے متعلق سوال پر پرویز رشید نے استفسار کیا کہ پہلے نیٹو سپلائی بند کرنے سے ڈرون حملے رک گئے تھے؟ انہوں نے کہا کہ سلالہ کے معاملے پر نیٹو سپلائی روکنے سے ڈرون حملے نہیں رکے تھے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں