پاکستان کی سلامتی اور استحکام سرفہرست ہے:چوہدری برادران
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی نے کہاہے کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام سرفہرست ہے۔سپریم کورٹ بار کے نو منتخب عہدیداروں کے وفد سے ملاقات میںان کا کہنا تھا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ سب مل کر پاکستان کے مفادات کو ترجیح دیں۔ وکلا کی فلاح و بہبود اور وطن کی سلامتی کے لیے قاف لیگ ہر ممکن اقدام کرے گی۔ دونوں رہنماو¿ں نے سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر کامران مرتضیٰ اور سیکریٹری آصف محمود چیمہ کو کامیابی پر مبارک باد دی۔