گاڑی پرفائرنگ سے3 افرادجاں بحق ہوگئے

گاڑی پرفائرنگ سے3 افرادجاں بحق ہوگئے
گاڑی پرفائرنگ سے3 افرادجاں بحق ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میرپورخاص(مانیٹرنگ ڈیسک )میرپورخاص میں کار پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق گاما سٹیڈیم کے سامنے ایک کار پر 2 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے کار میں سوار 2 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی شناخت الانو ملاح اورسنیل سوٹھار کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونیوالے افراد میں میر نعمان تالپوراور محبوب مری سمیت ایک نامعلوم شخص شامل تھے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو میرپورخاص سول ہسپتال لایا گیا تاہم تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا اسی دوران راستے میں ایک زخمی محبوب مری دم توڑ گیا۔ فائرنگ سے 3 افراد کے ہلاکت کے بعد شہر میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں کا گشت شروع کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق میر نعمان تالپور فریال تالپور کے شوہر میر منور تالپورکے رشتے دار ہیں۔واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید :

میرپورخاص -