دہشت گردوں کاتعمیراتی کمپنی کے قافلے پرراکٹوں سے حملہ،جانی نقصان نہ ہوا

دہشت گردوں کاتعمیراتی کمپنی کے قافلے پرراکٹوں سے حملہ،جانی نقصان نہ ہوا
دہشت گردوں کاتعمیراتی کمپنی کے قافلے پرراکٹوں سے حملہ،جانی نقصان نہ ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تربت(مانیٹرنگ ڈیسک ) دشت بری میں سرکاری تعمیراتی کمپنی کے قافلے کے قریب تین دھماکے ہوئے تاہم دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عسکری ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے دشت بیری میں سرکاری تعمیراتی کمپنی کا قافلہ گزر رہا تھا، جس کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب چار دھماکے ہوئے، دھماکوں سے قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ایف ڈبلیو او کے ملازمین معمول کے تعمیراتی کام سے دشت بیری جا رہے تھے جہاں گھات لگائے دہشت گردوں نے دونوں جانب سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کردیا، محسود سکاﺅٹس اور فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

تربت -