’اپنی 90 ارب ڈالر کی دولت میں سے اپنے بچوں کو کچھ بھی نہیں دیا کیونکہ۔۔۔‘ بالآخر مائیکروسافٹ کے بانی نے اس فیصلے کی اصل وجہ بتادی، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

’اپنی 90 ارب ڈالر کی دولت میں سے اپنے بچوں کو کچھ بھی نہیں دیا کیونکہ۔۔۔‘ ...
’اپنی 90 ارب ڈالر کی دولت میں سے اپنے بچوں کو کچھ بھی نہیں دیا کیونکہ۔۔۔‘ بالآخر مائیکروسافٹ کے بانی نے اس فیصلے کی اصل وجہ بتادی، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین آدمی بل گیٹس نے اپنی 70ارب پاﺅنڈز (تقریباً 89کھرب 56 ارب 18 کروڑ روپے) دولت کا بیشتر حصہ اپنی فلاحی تنظیم ”بل گیٹس فاﺅنڈیشن“ کو عطیہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ وہ اپنے تین بچوں کے لیے اپنی دولت کا بہت کم حصہ وراثت میں چھوڑ کر جائیں گے۔ اس حوالے سے بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ”میرے جانتے ہیں کہ میں اپنی موت کے وقت کیوں اپنی دولت کا زیادہ حصہ خیرات کے لیے وقف کر جاﺅں گا۔“میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے 60سالہ بانی کا مزید کہنا تھا کہ ”میرے بچوں کو میرے اس فیصلے پر فخر ہے کہ میں نے اپنی دولت دنیا کے غریبوں کی مدد کے لیے وقف کر دی ہے۔“

19 ارب کی لاٹری جیتنے والے آدمی نے مالا مال ہوتے ہی سب سے پہلے اپنی بیوی اور بہترین دوست کے ساتھ کیا کیا؟ جواب ایسا کہ انسان کیلئے سوچنا بھی مشکل

رپورٹ کے مطابق بل گیٹس کے تین بچے 20سالہ جینیفر، 17سالہ رورے اور 14سالہ فوئبے ہیں۔ بل گیٹس کا اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ ”ہم اپنی دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو اربوں ڈالر کے ٹرسٹ فنڈز دینے کی بجائے اعلیٰ تعلیم دیں گے تاکہ وہ اپنے بہترین کیریئر کی شروعات کر سکیں اور خود دولت کما سکیں۔تاہم اس کے باوجود ان کے لیے میراث میں ہم اس قدر رقم چھوڑجائیں گے کہ وہ کبھی غریب نہیں ہوں گے مگر زندگی میں انہیں اپنے راستے خود پیدا کرنے ہوں گے۔“واضح رہے کہ بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر اس وقت سٹینفرڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا میں زیرتعلیم ہے جبکہ رورے اور فوئبے سکول میں ہیں اور واشنگٹن میں اپنے ماں باپ کے ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس