دودھ میں شہد ڈال کر پینے کا تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن دراصل اس کا فائدہ کیا ہوتا ہے؟ یہ اب تک کسی کو معلوم نہ تھا

دودھ میں شہد ڈال کر پینے کا تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن دراصل اس کا فائدہ کیا ...
دودھ میں شہد ڈال کر پینے کا تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن دراصل اس کا فائدہ کیا ہوتا ہے؟ یہ اب تک کسی کو معلوم نہ تھا

  

لندن(نیوزڈیسک)دودھ میں شہد ڈال کر پینے کا تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن دراصل اس کا فائدہ کیا ہوتا ہے؟ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دودھ میں ایمینو ایسڈ پائے جاتے ہیں جو کہ سیروٹین اور میلا ٹونین بناتے ہیں جو کہ دماغ کے لئے بہت مفید ہوتا ہے جبکہ شہد میں ایسے کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں جو کہ ایسی ہارمونز کے اخراج کو روکتا ہے جس کی وجہ سے انسولین بنتی کی مقدار کم یا زیادہ ہوتی ہے۔اگر ان دونوں اجزاءکو ملاکر استعمال کیا جائے تو جسم کو اس کا بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

اسی طرح سز چائے اور لیموں کے شہدکو ملاکر استعمال کیاجاتا ہے۔سبز چائے میں ایسے انٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جو کہ صحت کے لئے مفید ہونے کے ساتھ دل کی بیماریوں کو کم کرتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر لیموں کے رس کو سبز چائے میں ملاکر پیا جائے تو انٹی آکسیڈینٹس کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور اس کا فائدہ دوگنا ہوجاتا ہے۔

ایک چاکلیٹ بار کھانے کے بعد اس کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے کتنی دیر ورزش کرنا پڑتی ہے؟ جواب جان کر آپ کو چاکلیٹ سے ڈرلگنے لگے گا

اگر آپ کیلے اور دودھ کو ملاکراستعمال کریں گے تو اس کا بھی بے حد فائدہ ہوگا۔دودھ میں کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور اگر اسے کسی فائبر والی غذا کے ساتھ ملاکر کھایا جائے تو دودھ میں موجود کیلشیم ہمارے جسم میں اچھی طرح جذب ہوتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت