جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہورہی ہے تو فوراً شادی کرلیں، سائنسدانوں نے مَردوں کو خوشخبری سنادی

جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہورہی ہے تو فوراً شادی کرلیں، سائنسدانوں نے مَردوں ...
جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہورہی ہے تو فوراً شادی کرلیں، سائنسدانوں نے مَردوں کو خوشخبری سنادی

  

لندن(نیوزڈیسک) اگلی بار آپ کے سر یا جسم میں درد ہوتو کوئی گولی کھانے کی بجائے اپنے پیاروں سے کہیں کہ وہ آپ کو ایک ’جپھی‘دے۔حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ ہم جذباتی طور پر جڑے ہوتے ہیں اگر وہ ہمیں درد کے دوران چھوئیں تو درد سے کافی حد تک نجات مل جاتی ہے،ایسے لوگ جن سے آپ کی شناسائی نہیں ہوتی اگر وہ آپ کو چھوئیں تو خاطرخواہ فائدہ نہیں ہوتا۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ ہمارے دماغ کی طاقت درد پر حاوی ہوجاتی ہے۔اسرائیل کی حائفہ یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں درجن سے زائد خواتین کو شریک کرتے ہوئے انہیںدرد کی صورت میں ان کے بازو کو گرم راڈ کے ساتھ چھوا گیا۔پہلے تجربے میں ایک اجنبی نے ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں دلاسہ دیاجبکہ دوسرے تجربے میں ان کا شوہر یا دل کے قریب شخص پاس کھڑا ہوا۔جب خواتین کو گرم راڈ لگتا تھا تومردوں کو اجازت تھی کہ وہ ان کا ہاتھ پکڑ لیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات سامنے آئی کہ اجنبی لوگوں کے چھونے کی صورت میں انہیںدرد کی شدت میں کمی محسوس نہ ہوئی ۔جتنازیادہ ان کا جیون ساتھی درد میں محبت کا اظہار کرتا تھااتنا ہی خواتین کو زیادہ اچھا لگتا تھا۔

مزید : تعلیم و صحت