بھارت میں8 افراد نے مکان کی متلاشی خاتون کو شوہر کے سامنے گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا

بھارت میں8 افراد نے مکان کی متلاشی خاتون کو شوہر کے سامنے گینگ ریپ کا نشانہ ...
بھارت میں8 افراد نے مکان کی متلاشی خاتون کو شوہر کے سامنے گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں 8 افراد نے مکان کی متلاشی خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر کے سامنے گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق 7 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

نوجوان لڑکے کی واٹس ایپ پر لڑکی سے شرمناک تصویر کی فرمائش، جواب میں خاتون نے ایسی تصویر بھیج دی کہ منٹوں میں پورے انٹرنیٹ پر پھیل گئی، دیکھ کر آپ بھی حاضر جوابی کی داد دیں گے

یہ واقعہ امبولی میں پیش آیا جب متاثرہ خاتون اور اس کا شوہر ایک خاتون کی مدد سے شام نگر سلم میں رہائش کیلئے مکان تلاش کر رہے تھے لیکن اس کوشش میں رات زیادہ ہونے کے باعث دونوں نے اس خاتون کے گھر رہنے کا فیصلہ کیا۔

ممبئی پولیس کے ترجمان ڈی سی پی اشوک دودھے کا کہنا ہے کہ ”خاتون اور اس کا شوہر امبولی پولیس سٹیشن شکایت درج کرانے پہنچے۔ پولیس نے 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جن میں سے ایک جرائم پیشہ ہے اور پولیس میں اس کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔“

پوری دنیا کو غلط راستے پر لگانے کے بعد، اسرائیل نے اپنے ہی ملک میں اس فحش ترین چیز پر پابندی لگادی

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرنے کے بعد 7 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں جبکہ ایک ملزم تاحال فرار ہے ۔ متاثرہ خاتون کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید : بین الاقوامی