ایمنسٹی کی پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاﺅن کی مذمت
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق مہذب معاشروں میں دفعہ 144جیسے قوانین کی کوئی گنجائش نہیں، حکومت تحریک انصاف کے کارکنوں کی نقل و حرکت پر عائد پابندی ختم کرے اور گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کرے۔ ڈائریکٹر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف جابرانہ کریک ڈائون کا کوئی جواز نہیں ہے ،کارکنوں کے احتجاج میں رکاوٹیں ختم کی جائیں۔